پروفیسر حافظ احمد یارؒ – تعارفی خاکہ

نام: احمد یار

والد کا نام: مہر محمد یار

تاریخ پیدائش: جنوری ۱۹۲۰

جائے پیدائش: جھنگ، دریائے چناب کے کنارے واقع گائوں ’’حبیب‘‘

تعلیم:

٭ ۱۹۳۵ء۔ ایم۔بی مڈل سکول جھنگ سے ورنیکلر (مڈل) کا امتحان پاس کیا۔

٭ ۱۹۳۷ء میں اسی سکول سے میٹرک کا امتحان امتیاز کے ساتھ پاس کیا۔

٭ ۱۹۴۳ء ۔ ۱۹۴۵ء گورنمنٹ نارمل سکول گکھڑ سے جے۔وی کا امتحان فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا اور کلاس میں اول پوزیشن حاصل کی۔ اسی دوران قرآنِ حکیم کے حفظ کی سعادت حاصل کی۔

٭ ۱۹۴۵ء میں پنجاب یونیورسٹی سے منشی فاضل کا امتحان پاس کیا۔

٭ ۱۹۵۲ء میں پنجاب یونیورسٹی سے بی ۔اے کا امتحان پاس کیا۔ اسی دوران جامعہ محمدی جھنگ کے

ممتاز عالم دین مولانا محمد ذاکر مرحوم سے عربی اور اس کے قواعد و ضوابط کی تعلیم حاصل کی۔

٭ ۱۹۵۴ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم ۔اے اسلامیات کیا۔ اول پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

٭ ۱۹۵۷ء میں اسی یونیورسٹی سے ایم۔اے عربی کا امتحان پاس کیا۔ حسب سابق اول پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

عملی زندگی :

٭ ۱۹۴۹ء ۔ ۱۹۵۲ء ایم بی ہائی سکول میں بطور استاد کام کیا۔

٭ ۱۹۵۵ء ۔ ۱۹۶۴ء اسلامیہ کالج سول لائنز میں بطور استاد رہے۔

٭ ۱۹۶۴ء میں شعبہ علومِ اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی میں بطور لیکچرار متعین ہوئے۔

٭ ۱۹۷۶ء ۔ ۱۹۷۷ء شعبہ علومِ اسلامیہ میں بطور صدرِ شعبہ ذمہ داریاں ادا کیں۔

٭ ۱۹۸۰ء میں ریٹائر ہوئے۔

٭ ۱۹۸۳ء میں قرآن اکیڈمی اور قرآن کالج سے وابستہ ہوئے۔ اور یہ وابستگی تاحیات رہی۔

تحقیقی مقالات کی نگرانی:

٭ ایم اے کی سطح پر ۶۰ سے زیادہ مقالات کی نگرانی کے فرائض سرانجام دئیے۔


٭ ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر پنجاب یونیورسٹی اور ملک کی دیگر یونیورسٹیز میں پیش کردہ تحقیقی مقالات کی نگرانی کی اور ممتحن بھی رہے۔

علمی و تحقیقی مقالات:

٭ قرآن کریم کی ترتیب نزول کا سرسری جائزہ

٭ کتابت مصاحف اور علم الرسم

٭ کتابت مصاحف اور علم الضبط

٭ پاکستان میں رسم عثمانی پر مبنی نسخہ قرآن کی اشاعت

٭ تاریخ خط نسخ

٭ برصغیر پاک و ہند کی ثقافت میں خط نسخ کی اہمیت

٭ صلیبیوں اور صہیونیوں کی قرآن دشمنی

٭ لغات و اعراب قرآن

٭ مسودہ تفسیر الجامع الازھر پر ایک طالب علمانہ نظر

٭ اخلاق نبوت سے اکتساب فیض کی شرط اور علامت

٭ سیرت مصطفی ﷺ میں عصرِ حاضر کے لیے پیغام

٭ اسلام کا نظام عدل و احسان اور برائیوں کا انسداد

٭ عشر کی اہمیت و افادیت

تالیفات:

٭ یتیم پوتے کی وراثت، الفیصل ناشران، اردو بازار، لاہور

٭ دین و ادب، رفیق مطبوعات، اردو بازار، لاہور

٭ دستورِ حیاء، رفیق مطبوعات، اردو بازار، لاہور ، ۱۹۶۴ء

٭ مضامین قرآن، الائیڈ بک سنٹر، اردو بازار، لاہور

٭ قرآن و سنت۔ چند مباحث(جلد اول) ، شیخ زاید اسلامک سنٹر، پنجاب یونیورسٹی، لاہور ، ۲۰۰۱ء

٭ قرآ ن و سنت چند مباحث (جلد دوم)، شیخ زاید اسلامک سنٹر، پنجاب یونیورسٹی، لاہور ، ۲۰۰۱ء

٭ فہرست کتبِ سیرت، مجلس اسلامیات، اسلامیہ کالج، لاہور ، ۱۹۶۳ء

٭ تفہیم الآیات

وفات:

٭ ۱۵ مئی ۱۹۹۷ء میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون