شرکاء کا تعارف

مرتبہ: پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت

پروفیسر ڈاکٹر محمد شیر زمان چشتی

ْْْْْْْْْْْْْْ میٹرک تا ایم اے تمام امتحانات امتیاز سے پاس کیے۔ ایم اے عربی اور اسلامیات میں گولڈمیڈل حاصل کیے۔ اس کے علاوہ آرنلڈ گولڈ میڈل کے بھی حق دار قرار پائے۔ ہارورڈ یونیورسٹی (امریکہ) سے پی ایچ۔ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ پنجابی، عربی، انگریزی، فارسی زبانوں پر مہارت رکھتے ہیں۔ جرمن اور فرانسیسی زبان بھی سیکھی۔ عملی زندگی کا آغاز تدریس سے کیا۔ ملک اور بیرون ملک کلیدی عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔ ادارہ تحقیقاتِ اسلامی، اسلامیہ یونیورسٹی، اسلام آباد کے ڈائریکٹر رہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد میں وائس چانسلر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ نظریاتی کونسل پاکستان اسلام آباد میں بطور چیئرمین ذمہ داریاں ادا کیں۔ سفارت خانہ پاکستان (لندن) میں ایجوکیشن کونسلر کے اہم منصب پر رہے۔
علمی و تحقیقی مقالات معروف قومی اور بین الاقوامی مجلات میں شائع ہوئے۔ علومِ اسلامیہ اور پاکستانیات پر کتب تالیف کیں اور بعض اہم کتب کے انگریزی تراجم بھی کیے۔

پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمود اختر

ْْْْْْْْْْْْْْڈین، صدر (سابق) شعبہ علومِ اسلامیہ جامعہ پنجاب، لاہور۔ تقریبا چالیس (۴۰) علمی و تحقیقی مقالات مختلف علمی مجلات میں شائع ہوئے۔ متعدد علمی و تحقیقی کتب تالیف کیں۔ قومی سطح پر منعقد ہونے والی متعدد کانفرنسوں میں شرکت کی اور مقالات پیش کیے۔ ۲۰۰۳ء میں سیرت کانفرنس میں مقابلہ کتب میں صدارتی ایوارڈ حاصل کیا۔ آج کل گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ میں بطور صدرِ شعبہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

محمد راشد شیخ

ْْْْْْْْْْْْْْآپ نے بی ای (سول) کراچی کی معروف جامعہ این ای ڈی اور ایم ایس (سول انجینئرنگ) سینٹر آف ایکسی لینس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،لاہو رسے ۱۹۹۹ء میں کیا۔ بطور سول انجینئر پاکستان کے مختلف شہروں اور سعودی عرب میں کئی اہم منصوبوں پر کام کیا اور ماشاء اللہ اب بھی شہر کراچی میں یہ خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ کئی کتابوں کے مؤلف ہیں ۔ کتب کے علاوہ بیس سے زیادہ تحقیقی مضامین تحریر کئے ۔

ڈاکٹر محمد عبد اللہ

ْْْْْْْْْْْْْْایسوسی ایٹ پروفیسر، شیخ زاید اسلامک سنٹر، پنجاب یونیورسٹی لاہور ۔ پی ایچ ڈی کا مقالہ ، ’’مولانا رحمت اللہ کیرانوی کی علمی خدمات‘‘ تھا۔ سیرت پر مضمون نویسی میں دس (۱۰) ایوارڈ حاصل کیے۔ ملکی سطح پرمتعدد کانفرنسوں ، سیمینارز میں شرکت کر چکے ہیں۔ دو بین الاقوامی کانفرنسوں نئی دہلی، انڈیا نومبر ۲۰۰۸ء اور استنبول ترکی میں اکتوبر ۲۰۱۰ء میں مقالات پیش کئے ہیں۔ علمی و تحقیقی مجلہ ’’القلم‘‘ ۲۰۰۲ء سے ۲۰۰۷ء تک معاون مدیر کے فرائض سرانجام دئیے۔ کلیہ علومِ اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی کے مجلہ ’’جہات الاسلام‘‘ کے ۲۰۰۹ء سے تا حال مدیر ہیں۔ مقالات سیرت زیرِ ترتیب ہیں۔

ڈاکٹر حافظ عبد اللہ

شیخ زاید اسلامک سنٹر ، پنجاب یونیورسٹی میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پی ایچ ڈی شعبہ علومِ اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی سے کی۔ علوم القرآن، مطالعہ ادیان اور جدید فکرِ مغرب و اختصاصی مضامین ہیں۔ بائیس (۲۲ ) سے زیادہ تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر حفصہ نسرین

ْْْْْْْْْْْْْْسینئر ایڈیٹر /اسسٹنٹ پروفیسر اردو انسائیکلو پیڈیا آف اسلام،جامعہ پنجاب ۔ ایم اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی شعبہ علومِ اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ خصوصی مضامین استشراق، علومِ قرآن اور تقابلِ ادیان ہیں۔دس (۱۰) سے زیادہ تحقیقی مضامین کی مؤلفہ ہیں۔ ایک کتاب “Codex of Abdullah bin Masood (R.A.) – A Critical Study of Arthur Jeffery’s View Point مرتب کی۔ مختلف اداروں کی ممبر ہیں۔

ڈاکٹر حافظ رشید احمد تھانوی

ْْْْْْْْْْْْْْحافظ قرآن ، فاضل تجوید وقراء ات عشرہ ہیں۔ فاضل درس نظامی ، ایم اے عربی جامعہ پنجاب سے کیا۔ ایم فل علومِ اسلامیہ اورپی ایچ ڈی علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے کیا۔ مختلف مساجد میں خطابت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی۔ اس وقت کالج آف انفرمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، پنجاب یونیورسٹی میں بطور وزیٹنگ استاد کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیروز الدین شاہ کھگہ

ْْْْْْْْْْْْْْڈاکٹرمحمدفیروزالدین شاہ کھگہ ، اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ علوم اسلامیہ، جامعہ سرگودھامیں تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ درسِ نظامی کی تعلیم کا آغاز جامعہ حقانیہ سرگودھا سے کیا اور تکمیل جامعہ اشرفیہ لاہور سے کی۔ فاضل عربی و فارسی کے امتحانات تمغہ امتیاز کے ساتھ پاس کیے۔ بی اے کے امتحان میں پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ شعبہ علومِ اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی ۲۰۱۲ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ علومِ قرآن اور استشراق خصوصی مضمون ہیں۔ چالیس (۴۰) سے زیادہ مقالات کے مؤلف ہیں۔ متعدد قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت کر چکے ہیں۔

ضوفشاں نصیر

ْْْْْْْْْْْْْْ حافظہ ضوفشاں کامران شیخ زاید اسلامک سنٹر ،جامعہ پنجاب لاہور میں پی ایچ ڈی علوم اسلامیہ کی طالبہ ہیں ۔ ۲۰۰۳ء میں جامعہ علوم النبویہ لاہور سے درس نظامی کی تعلیم مکمل کی اور وفاق المدارس العربیہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔۲۰۰۷ء میں جامعہ پنجاب لاہور میں اسلامیات میں ماسٹرز نمایا ں نمبروں کے ساتھ پاس کیا ۔۲۰۱۲ء میں شیخ زاید اسلامک سنٹر جامعہ پنجاب سے ایم فل کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اشرفیہ گرلزکالج جامعہ اشرفیہ لاہور میں سات سال تدریسی خدمات انجام دیں ۔

ڈاکٹر محمد اویس

ْْْْْْْْْْْْْْشعبہ علومِ اسلامیہ، گورنمنٹ اسلامیہ کالج سو ل لائنز ، لاہور میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ شیخ زاید اسلامک سنٹر، پنجاب یونیورسٹی سے ۲۰۱۴ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ متعدد تحقیقی مقالات تحریر کیے اور قومی سطح پر کانفرنسوں میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر محمد سمیع اللہ فراز

ْْْْْْْْْْْْْْ سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس میں صدرِ شعبہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ علومِ عربیہ و اسلامیہ کے متخصص اورپنجاب یونیورسٹی لاہور کے شیخ زاید اسلامک سنٹر اور شعبہ علومِ اسلامیہ کے فاضل ہیں۔ علومِ قرآنیہ، اسلام سے متعلق مغربی رجحانات اور بین الاقوامی اسلامی تحریکات کا تجزیہ ان کے تحقیقی ذوق کے میدان ہیں۔متنِ قرآن کریم سے متعلق اُن کی کتاب بعنوان رسمِ عثمانی اور اس کی شرعی حیثیت اور A Western Discourse on Islamic Radicalism in Asia لاہور سے شائع ہو چکی ہیں۔

ڈاکٹر قاری محمد طاہر

ْْْْْْْْْْْْْْدارالعلوم دیو بند (انڈیا) سے بخاری شریف میں سند حاصل کی۔ درسِ نظامی کی ڈگری اشاعت العلوم ، فیصل آباد سے حاصل کی جبکہ جامعۃ الریاض (سعودی عرب) سے عربی زبان میں ڈپلومہ کیا۔ مختلف کالجز میں تقریباً چونتیس (۳۴) سال تدریس کے فرائض سرانجام دئیے۔ آج کل رفاہ یونیورسٹی ، فیصل آباد کیمپس کے شعبہ اسلامیات میں بطور صدر شعبہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ قرآن حکیم سے متعلق متعدد کتب تالیف کیں۔ قرآن مجید کی ایک تفسیر بھی زیرِ طبع ہے۔ ریڈیو پاکستان کی عالمی سروس پر قرآن حکیم اور ہماری زندگی کے عنوان سے دروس نشر ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد اقبال بھٹہ

ْْْْْْْْْْْْْْڈاکٹر محمد اقبال بھٹہ ایم۔اے (تاریخ، پنجابی)، ایل ایل۔بی، ایم فل (اقبالیات)، پی ایچ۔ڈی (تاریخ)، آج کل بطور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیالوجی ، پاکستان ریلویز تعینات ہیں۔ اس سے قبل آپ ڈائریکٹر نیشنل میوزیم کراچی، کیوریٹر علامہ اقبال میوزیم، کیوریٹر بھنبھور میوزیم، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور میوزیم جیسے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ آپ نے اپنا پی ایچ۔ڈی کا مقالہ بعنوان ’خطاطی کے فروغ میں لاہور کا حصہ ۲۰۰۰ء میں مکمل کیا۔ موصوف نے فنِ خطاطی پر کتاب تصنیف کی نیز فنِ خطاطی اور پنجاب و سندھ کے آثار قدیمہ وغیرہ پر تیس (۳۰) کے قریب تحقیقی مقالات لکھے جو مختلف مجلات میں شائع ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر رخسانہ ندیم بھٹہ

ْْْْْْْْْْْْْْپی ایچ۔ڈی (تاریخ)، آج کل بطور پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد لاہور تعینات ہیں۔ قبل ازیں آپ ڈپٹی سیکرٹری (فنانس)، ڈپٹی سیکرٹری (انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ)، ڈپٹی سیکرٹری (سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ) اور ایڈیشنل سیکرٹری (ریگولیشن ونگ

S&GAD) حکومت پنجاب تعینات رہ چکی ہیں۔ آپ نے اپنا مقالہ بعنوان “Calligraphy during Mughal Period in Sub-Continent: A Source of Learning and Teaching, 1526-1707” ڈاکٹرمحمد اقبال بھٹہ کی زیرنگرانی لکھا۔

ڈاکٹر محمد اکرم ورک

ْْْْْْْْْْْْْْگورنمنٹ ڈگری کالج کامونکی، گوجرانوالہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسرہیں جو آج کل پرنسپل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ پی ایچ ڈی شعبہ علومِ اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی سے ۲۰۰۸ء میں کی۔ چالیس (۴۰) سے زیادہ تحقیقی مقالات مشہور مجلات میں شائع ہو چکے ہیں۔ کئی کتب کے مؤلف ہیں۔ بیس (۲۰) سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی کانفرنسرز میں شرکت کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر شاہدہ پروین

ْْْْْْْْْْْْْْشعبہ علومِ اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ شعبہ علومِ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگر ی حاصل کی۔ تحقیق کا میدان حدیث اور فقہ ہے۔ متعدد موضوعات پر تحقیقی مقالات تحریر کیے جو قومی مجلات میں شائع ہو چکے ہیں۔ متحدہ علماء بورڈ (پنجاب) کی ممبر ہیں۔ شعبہ بہبود آبادی (پنجاب) اور وویمن ڈویلپمنٹ پنجاب کے علماء بورڈ کی بھی ممبر ہیں۔ ۲۰۰۸ء میں تحقیقی سرگرمیوں پر صوبہ پنجاب کی طرف سے فاطمہ جناح گولڈ میڈل حاصل کیا۔ وزارتِ مذہبی امور اسلام آباد کی جانب سے قومی سیرت کانفرنس میں تیرہ (۱۳) بار ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔

ڈاکٹر عاصم نعیم

ْْْْْْْْْْْْْْ۲۰۰۹ء سے شعبہ علومِ اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ایم۔فل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کیا۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری شعبہ علومِ اسلامیہ ، پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی ۔ تفسیر، حدیث اور تاریخ دلچسپی کے خصوصی مضامین ہیں۔ قومی سطح کے معروف مجلات میں مقالات شائع ہو چکے ہیں۔ دس سے زائد قومی اور بین الاقوامی سطح پر کانفرنسوں میں شرکت کی اور مضامین بھی پیش کیے۔ تدریس کے علاوہ تنظیمی امور میں بھی معاونت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد سعد صدیقی

ْْْْْْْْْْْْْْحال پروفیسر اور صدرِ شعبہ علومِ اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی۔ پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور ملائیشیاء سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کیا۔ متعدد کتب تالیف کیں۔ چالیس تحقیقی و علمی مقالات تحریر کیے۔ ایم۔ اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالات کی نگرانی کی۔ مختلف قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت کی اور مقالات بھی پیش کیے۔ عالمی رابطہ ادبِ اسلامی کے نائب صدر اور پنجاب قرآن بورڈ کے رُکن ہیں۔ ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے دینی پروگرامی میں باقاعدہ شرکت کرتے رہتے ہیں۔

رملہ خان

ْْْْْْْْْْْْْْرملہ خان شیخ زاید اسلامک سنٹر ،جامعہ پنجاب لاہور میں پی ایچ ڈی علوم اسلامیہ کی طالبہ ہیں۔ ۲۰۰۵ ء میںمدرستہ الفیصل جامعہ اشرفیہ سے درس نظامی کی تعلیم مکمل کی ۔۲۰۰۸ ء میں عربی کورس کے سلسلے میں کویت کا سفر کیا ۔ ۲۰۱۴ء میں شیخ زاید اسلامک سینٹر جامعہ پنجاب سے ایم فل کیا اور نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ اس وقت مدرستہ الفیصل جامعہ اشرفیہ لاہور میں علم منطق اور علوم القرآن کی تدریس کے ساتھ ساتھ درس قرآن کی تربیت کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ۔

ڈاکٹر محمد فاروق حیدر

ْْْْْْْْْْْْْْجنوری۲۰۰۲ء سے شعبہ علومِ اسلامیہ جی سی یونیورسٹی لاہور میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تدریسی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ بی ۔اے آنرز، ایم۔فل اور ۲۰۰۸ میںپی ایچ ۔ ڈی کی ڈگری شیخ زید اسلامک سنٹر جامعہ پنجاب لاہورسیحاصل کی۔ علوم القرآن و تفسیر خصوصی دلچسپی کے مضامین ہیں۔ قومی سطح کے معروف مجلات میں بیس (۲۰) سے زائد تحقیقی مقالات شائع ہو چکے ہیں۔ مختلف قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت کی اور مقالات بھی پیش کیے۔

شائستہ جبیں

ْْْْْْْْْْْْْْلیکچرار اسلامیات، گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ۔ جھنگ سے تعلق ہے۔ بی اے اور ایم اے کے امتحانات جامعہ پنجاب، لاہور سے بطور پرائیویٹ امیدوار پاس کئے۔ ایم۔فل شعبہ علومِ اسلامیہ ، جامعہ پنجاب، لاہور سے سیشن ۲۰۱۰۔۲۰۱۲ کے دوران کیا۔ اس وقت شعبہ علومِ اسلامیہ، جامعہ پنجاب میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں۔

ڈاکٹر ساجد اسد اللہ داؤدی

ْْْْْْْْْْْْْْشعبہ علومِ اسلامیہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج، سمن آباد، فیصل آباد میں تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ایم اے عربی اور ایم اے اسلامیات کرنے کے بعد شعبہ علوم اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اسلامیہ یونیورسٹی مدینہ منورہ (سعودی عرب) سے عربی زبان و ادب میں سر ٹیفکیٹ حاصل کیا۔ مختلف موضوعات پر متعدد تحقیقی مقالات تحریر کیے جو قومی مجلات میں شائع ہو چکے ہیں۔ مختلف ورکشاپس اور ٹریننگ کورسز میں شریک ہوئے۔ چند کتب تالیف کیں جبکہ کچھ زیرِ ترتیب ہیں۔