Shoaba e Tehqeeq e Islami
IRTS -Markazi Anjuman Khuddam ul Quran
36-K, Model Town Lahore
Pakistan
Dr Nimal Abd Bin Professor Hafiz Ahmed Yar
nimalabd@gmail.com
Asif Sheikh
Cell: 0333-4470224
Email: fidvi@hotmail.com
In our opinion the addressee of Deen is an individual. To provide his moral and spiritual fulfillment and salvation are the main objective of Deen, and the proposed collectivity is required chiefly for the purpose that it may help an individual in achieving his goal, that is to seek the pleasure of Allah.
Therefore the nature of the envisaged collectivity should be such that it may have due consideration for the religious and moral training of an individual, and special arrangement should be made so that the religious sentiments of the participants can be awakened and there can be a continuous increase in their knowledge. Their beliefs should be corrected and purified, they should become more and more inclined towards prayers and in following the Sunnah. In their practical lives, they should become more and more sensitive about the lawful and the prohibited and their actions should be based on piety. Their concern and passion for the invitation and propagation of Deen and for its domination and establishment should increase with the passage of time. In addition to the intellectual and educational guidance in these matters, it is imperative to pay particular attention to provide practical training and effective [and pious] companionship.
With regard to the Da`wah, we consider it necessary that the spirit of Al-Deen Al-Naseeha (Deen is loyalty and sincerity toward each other) and the gradation of Al-AqraboFal-Aqrab (one who is nearer should be given priority) be maintained. Therefore, the practice of Da`wah and reform should extend from an individual to his family, his kith and kin, and then gradually to his surroundings. In this context, it is imperative to make special effort to provide religious teaching and training to the new generation.
This portal provides access to the books, booklets of Dr. Israr Ahmad (RA), and other eminent scholars of Tanzeem e Islami and AnjumanKhudamul Qur’an. It is a work of exceptional nature as far as its originality and usefulness are concerned. It is in Unicode format which can be searched and reproduced.
Dr. Israr Ahmed (RA) till his last breath strived his level best to spread the knowledge of the Qur’an and Sunnah of Holy Prophet Hazrat Muhammad (SAAW) through his writings, lectures, addresses, and by using the media gadgets. He was exceptionally bold, had supreme clarity of thought, and by following the footsteps of Allama Muhammad Iqbal his vision and farsightedness was amazing. His addresses delivered decades ago vividly transcribe the real situation of todate. It appears as if he was addressing us today. Due to his sheer dedication and selfless efforts, by the Grace of Almighty Allah(SWT), he was successful to reach and inspire a countless number of people not only in Pakistan but at the international level also. His sincerity of purpose, most selfless dedication, and commitment to his cause touched the hearts of people, and he could find the change, an evident one, during his lifetime, Alhamdullilah!
Dr. Israr Ahmed (RA) founded AnjumanKhadamul Qur’an and Tanzeem- e-Islami to spread religious education systematically in the masses. Through the platform of these two organizations, he invited Muslims to contemplate, reflect upon, and ponder over Qur’an and motivated them to fight social evils. He never compromised while raising his voice against social evils and always played a pragmatic role to eradicate those vehemently. The gems and pearls like Bayan ul Qur’an and MuntakhibNisab are available on this portal. He established Qur’anic circles, Qur’an academies and ushered Dora e Tarjuma Qur’an during Travih for restitution of Islamic norms and values for the Muslims.
This website is about folder of Riba. It provides comprehensive knowledge about Interest, Riba, Markup, and Usury, tracing its background and upto prevalent times. The detailed information is available in the light of divine religions and the present-day interest based banking practices. The ills of interest, Usury, and Riba, and their effects on humanity are explained in detail. Interest is explained as a chasm between have and have- nots. It is declared as a stigma on human society. Japan and some other countries are abandoning interest. It is being established that it is an obstacle to economic development.
Professor Hafiz Ahmed Yar (r.a.) was head of the department in Sheikh Zaid Islamic Center (Islamic Studies), University of Punjab, Lahore. After retirement, he started teaching Qur’an and Arabic language at Qur’an Academy and in the Qur’an college. Hafiz Sahib believed that complete faith in Holy Qur’an is the basis of righteousness. For the teaching of Arabic, the motto of Hafiz Yar Ahmed was “learn Arabic for Qur’an from the Qur’an.” Throughout his life, he taught Qur’an, highlighting its wisdom and knowledge. Here it is pertinent to point out that with the passage of time(and gradual matuarity of human understanding) the Qur’an will keep revealing floods of knowledge.Hafiz Sahib advised abstaining from four ailments i.e. HukmulJahilia, ZannulJahilia, TabbarjulJahilia and HamiytulJahilia. He advised to follow the footsteps of the Holy Prophe (SAAW) for success in hereafter.
This website is about work of Dr. Muhammad Rafi ud Din, he born in 1904 to a very religious family in Jammu (now under Indian occupation). Dr. Rafi-ud-Din wrote his first celebrated book “Ideology of the Future” in 1942. For this work of the Punjab University Conferred the degree PhD in Philosophy on him in 1949. In 1953 he has appointed as the first director of Iqbal Academy by the Government of Pakistan and retired from there in 1965. During the same year the Punjab University conferred upon him the degree of D. Litt in educational philosophy for his another book “First Principles of Education”.
Basically a scholar of Arabic and Persian, Dr Mohammad Rafi-Ud-Din wrote remarkable books on philosophy and obtained doctorates for them and thus earned the rare honor to be genius.
Dr Mohammad Rafi-Ud-Din was an accomplished scholar well versed both in western thought and Islamic literature. In particular he was a keen student of Quranic wisdom and believed that the core of teachings of Islam enshrined in the Holy Quran and the Sunna can meet the challenge of all ages. Mohammad Rafi-Ud-Din critically studies the major anti-religious Ideologies of this period and convincingly established the veracity of the Islamic doctrines and the falsity of these ideologies. Darwin, McDougall, Freud, Adler and Karl Marks were the most influential thinkers of this period who helped shape the mind of the modern man not only in the West but also of those obsessed by western thinking across the globe. Late Dr Mohammad Rafi-Ud-Din exposed their fundamental flaws and weaknesses and gave what is no doubt the final refutation of their theories.
www.QuranAcademy.me
تعارف شعبہ خط و کتابت و آن لائن کورسز
مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کا قیام 1972ء میں عمل میں لایا گیا تھا’ جس کے صدر مؤسس جناب ڈاکٹر اسرار احمد صاحب تھے۔ انجمن خدام القرآن ‘ قرآن حکیم کی تعلیمات کو عام کرنے اور اس کا پیغام لوگوں تک پہنچانے میں مصروف ہے۔ آغاز میں ہی اس انجمن کے مقاصد کا تعین کر دیا گیا تھا ‘ جویہ ہیں:
(1 عربی زبان کی تعلیم و ترویج۔
(2 قرآن مجید کے مطالعے کی عام ترغیب و تشویق۔
(3 علومِ قرآنی کی عمومی نشر و اشاعت۔
(4 ایسے نوجوانوں کی مناسب تعلیم و تربیت جو تعلیم و تعلم قرآن کو مقصد زندگی بنا لیں۔ اور
(5 ایک ایسی ”قرآن اکیڈمی” کا قیام جو قرآن حکیم کے فلسفہ و حکمت کو وقت کی اعلیٰ ترین سطح پر پیش کر سکے۔
ان مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی انجمن خدام القرآن اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو خدمات سرانجام دے رہی ہے ان میں مندرجہ ذیل تین خط و کتابت کورسز کا اجرابھی اس سلسلہ کے ایک کڑی ہے۔
( 1) قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس (2) عربی گرائمر کورس(حصہ اول ، دوئم ، سوئم) (3) ترجمہ قرآن حکیم کورس
( 1) قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس ﴿بذریعہ پوسٹ/ واٹس ایپ ﴾
قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس کا آغاز 1988ء سے ہوا تھا۔آغاز میں یہ کورس صدر موئسس مرکزی انجمن خدام القرآن ڈاکٹر اسرار احمدمرحوم ومغفور کا مرتب کردہ قرآن حکیم کے منتخب نصاب کے علاوہ مزید 4اضافی کتابچوں پر مشتمل ہے۔
کورس کے مقاصد
٭ طلبہ و طالبات کو قرآن حکیم کے مربوط مطالعے کے ذریعے دین کے جامع اور ہمہ گیر تصور سے متعارف کرانا۔
٭ شرکاءِ نصاب کو قرآن حکیم کی فکری اساس اور بنیادی عملی ہدایات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں قرآنی علوم سے متعارف کرانا۔
٭ شرکاءِ نصاب کو اس قابل بنانا کہ نجی مجالس میں اسلام پر ہونے والی تنقید کا مناسب جواب دے سکیں اور سامعین کو ناقد کی باتوں سے متأثر ہونے سے بچا سکیں۔
٭ شرکاءِ نصاب میں قرآنی علوم کی تحصیل کا جذبہ بیدار کرنا۔
کورس کا نصاب
٭ نبی اکرمؐ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں
٭ مسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق
٭ مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب (برمشتمل 24کتابچے مع کتاب سورۃ الحدید)
٭ اُسوہ رسولؐ
٭ اسلام کی نشاۃ ثانیہ’ کرنے کا اصل کام
نوٹ: ہر کتابچہ کا ایک ایک سوالنامہ ہے جبکہ سورۃ الحدید کے4سوالنامے ہیں۔ اس طرح کورس ہذا کے کل 32سوالنامے ہیں۔تمام سوالنامے اکھٹے ارسال نہیں کئے جاتے بلکہ ایک ترتیب سے بھیجے جاتے ہیں۔
تعلیمی استعداد
اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے طالب علم میں ایک خاص سطح تک علمی استعداد کی ضرورت ہے۔ ہمارے اندازے کے مطابق کم از کم انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ و طالبات مطلوبہ استعداد کے حامل ہوں گے۔ لیکن اگر کوئی شخص مطالعہ اور تجربے کی بنا پر سند کے بغیر مطلوبہ علمی استعداد کا حامل ہے اور داخلہ لینا چاہتا ہے تو اسے بھی داخلہ دیا جاسکتا ہے۔
کورس کرنے کا طریقہ کار ﴿بذریعہ پوسٹ﴾
آغاز میں مندرجہ بالا نصاب کے ابتدائی دو کتابچے مع سوالناموں ، کورس کی ہدایات اور جوابی لفافہ بذریعہ رجسٹری ارسال کئے جاتے ہیں۔ان دونوں یا ایک کا حل شدہ پرچہ موصول ہونے پر منتخب نصاب کے چھ حصوں میں پہلا حصہ جو چار اسباق پر مشتمل ہے مع سوالناموں کے ارسال کیا جائے گا ،اس طرح علی ھذا لقیاس اور آخر میں دو کتابچے مع سوالناموں کے بھیجیں جائیں گے۔ بہتر یہ ہو گا کہ طالب علم ایک وقت میں کم از کم دوسوالنامے حل کر کے ارسا ل کر ے اور باقی سوالناموں کی تیاری شروع کر دیں ۔
کورس کرنے کا طریقہ کار ﴿بذریعہ واٹس ایپ﴾
آپ اپنی سہولت کے تحت ایک یا جتنے سوالنامےآپ چاہیں حل کرکے ہمیں بذریعہ واٹس ایپ ارسال کر دیں۔ آپ کا حل شدہ سوالنامہ/سوالنامے موصول ہونے پر اسے چیک کرکے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کر دیا جائے گا ۔حل شدہ سوالنامے درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر ارسال کیے جائیں:
+92309-4036972
نوٹ: حل شدہ پرچے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کرنے کے بارے میں ہدایات آخر پر ملاحظہ فرمائیں۔
کورس کا دورانیہ
اس کورس کے کل 32 اسباق ہیں۔ ایک طالب علم اگر روزانہ صرف ایک گھنٹہ اس پر صرف کرے تو آسانی سے ایک ہفتے میں دو اسباق اورچار ماہ میں پورا کورس مکمل کر سکتا ہے۔ اس کورس میں سوالات کی غالب اکثریت معروضی یعنی خالی جگہوں کو صحیح الفاظ سے پر کرنا’ غلط/صحیح کا نشان لگانا ہے۔ تفصیلی سوالات کی تعداد نسبتاً کم ہو گی اور اس میں بھی ہم چاہیں گے کہ جواب کو زیادہ طول نہ دیا جائے’ بلکہ مختصر طور پر اس انداز میں جواب تحریر کیا جائے کہ کوئی اہم نکتہ تحریر میں آنے سے رہ نہ جائے۔ کورس کی تکمیل کے لئے وقت کی حد مقرر نہیں ہےبلکہ اس کا انحصار طالب علم کی محنت اور وقت پر ہوتا ہے۔ آپ اپنی آسانی سے جب چاہیں داخلہ لے سکتے ہیں اور اپنی سہولت کے مطابق جب چاہیں مشقیں حل کر کے بھیج سکتے ہیں۔
کورس کی فیس
پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے کورس کی مکمل فیس 500روپے ہر جو یکمشت ادا کی جا تی ہے۔یہ یادرہے کہ ڈاک خرچ ادارے کے ذمہ ہوتاہے۔ جب کہ واٹس ایپ کے ذریعے کورس کرنے کی فیس 1200روپے ہے۔ فیس ارسال کرنے کے بارے میں طریقہ آخر پر ملاحظہ فرمائیں۔
(2) قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس ﴿بذریعہ آن لائن ﴾
کورس کا نصاب:
کورس کا نصاب ڈاکٹر اسرا ر احمدؒ کے مرتب کردہ قرآن حکیم کےمنتخب نصاب جو الھدیٰ سیریزکے نام سے44آڈیو دروس /لیکچرز ہیں اور درج ذیل چار کتب پر مشتمل ہے۔
لنک منتخب نصاب الھدیٰ سیریز44آڈیو دروس /لیکچرز
https://tanzeem.org/categories/muntakhab-nisab-al-huda-series/
1 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارے تعلق کی بنیادیں
http://tanzeemdigitallibrary.com/Book/Nabi_s.a.w_Say_Hamaray_Taaluq_Ki_Bunyadain/13/38/150/25566
2 مسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق
http://tanzeemdigitallibrary.com/Book/Musalmano_Per_Quran_e_Majeed_Kay_Huqooq/11/51/168/25575
4 اُسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
http://tanzeemdigitallibrary.com/Book/Uswa_e_Rasool_s.a.w/13/55/185/25578
اسلام کی نشاۃِ ثانیہ: کرنے کا اصل کام
http://tanzeemdigitallibrary.com/Book/Islam_Ki_Nashat_e_Sania/18/67/206/25590
کورس کا طریقہ کار: ☆ طلبہ کو ابتدائی دو سوالنامے دو کتب (i)“نبی اکرم سے ہمارے تعلق کی بنیادیں” (ii)“ مسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق”کی مدد سے حل کرنا ہوں گے ۔
☆ کورس کا آغاز کتاب”نبی اکرمﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں“ سے ہو گا۔ یہ ٹسٹ پاس کرنے پر اگلا ٹسٹ آن لائن کورس کی ویب پورٹل پر خود بخود نمودار ہو جائے گا۔ اسی طرح بقیہ ٹسٹ طلبہ کو حل کرنا ہوں گے۔
☆ معروضی سوالات کے درست جوابات پر نشان لگانے کے علاوہ آپ کو دو طرح کے مختصر اور تفصیلی سوالات بتائی ہوئی ہدایات کے مطابق اردو میں لکھنا ہوں گے۔اردو ٹائپ کرنے میں دشواری کی صورت میں ٹسٹ کے تفصیلی سوالات کے جوابات رومن اردو میں بھی تحریر کیے جا سکتے ہیں۔
☆ 55فی صد نمبر حاصل کرنے کے بعد ہی اگلا سوالنامہ از خود دستیاب ہو گا۔
☆ ابتدائی دو کتب کے سوالناموں کو حل کرنے کے بعد اگلے 44 سوالنا مے آڈیو دروس /لیکچرز کی مدد سے حل کرنا ہوں گے۔
نوٹ:
☆ طلبہ کو ایک/دو سطروں اور تفصیلی سوالات کے جوابات اردو میں ٹائپ کرنا ہوں گے۔ البتہ اگر کسی طالب علم کو اردو رسم الخط لکھنے میں شدید دشواری ہو تو اسے اپنے جوابات کو رومن اردو میں لکھنے کی اجازت بھی ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ جملوں کی ساخت ہر صورت میں قابل فہم رہے اور جوابات طویل نہ ہوں۔
☆ دورانِ کورس پیش آنی والی مشکلات کے ازالے کے لئے کورس کی ویب سائٹ کے اندر چیٹ سیکشن ( Chat Section ) میں سوالات لکھ کر جوابات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ یہ واضح رہے کہ سوالات بامقصد اور کورس کے نصاب سے متعلق ہونے چاہیں۔ کورس کے علاوہ کسی قسم کے سوالات کے جوابات کے لئے ہمارے شعبہ تحقیق اسلامی (irts@tanzeem.org) سے براہِ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
کورس میں داخلے کا طریقہ:
آن لائن کورس میں داخلہ لینے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر جا کر رجسٹر کریں:
https://tanzeem.org/education/distance-learning/
کورس کی فیس:
آن لائن کورس کی مکمل فیس پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے مبلغ 500روپے اور بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے مبلغ 1200روپے ہے۔
فیس ارسال کرنے کا طریقہ آخر پر ملاحظہ فرمائیں۔
……………………………………………………..
(3) عربی گرائمر کورس (حصہ اول ، دوئم ، سوئم)
تعارف:کسی زبان کو اس کی گرائمر کی مدد سے سیکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ طلبہ اس زبان میں استعمال ہونے والے ’’اسم‘‘ (Noun) اور ’’فعل‘‘ ( Verb)کے صحیح استعمال کے قواعد کو سمجھ کر اس کی مشق کر لیں۔ عربی گرائمر کے اس کورس کے حصہ اوّل میں عربی میں استعمال ہونے والے اسمائ(Noun)کے صحیح استعمال کے بنیادی اور ابتدائی قواعد ‘اور حصہ دوم میں افعال کے صحیح استعمال کے بنیادی اور ابتدائی قواعد سمجھا کر ان کی مشق کرائی جاتی ہے‘ جبکہ حصہ سوم اسماء و افعال کے چند ایسے قواعد پر مشتمل ہے جو ابتدائی مرحلہ میں چھوڑ دیے گئے تھے۔
مقصد: طلبہ کو عربی گرائمر کے بنیادی اصولوں سے اس حد تک متعارف کرا دیا جائے کہ قرآن و حدیث سے براہِ راست استفادے کے لیے انہیں ایک بنیاد حاصل ہو جائے ۔ اس کورس کی تکمیل کے بعد طلبہ نہ صرف عربی گرائمر کی اصطلاحات اور بنیادی قواعد سے واقف ہو جائیں گے بلکہ گرائمر سے متعلق بحثوں کو سمجھنے اور ان کے ذریعے اپنی استعداد کو مزید بہتر بنانے کی صلاحیت بھی انہیں حاصل ہو جائے گی۔ چنانچہ تھوڑی سی کوشش کے بعد ان کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ قرآن و حدیث کے متن کو براہِ راست سمجھ سکیں۔
کورس کا طریقہ کار: عربی گرائمر کورس تین حصوں پر مشتمل ہے۔ ہرحصہ میں ایک کتاب“ آسان عربی گرائمر” ہوتی ہے، جس میں سے مثالوں کی مدد سے طالب علم کو مشقیں حل کرنا ہوتی ہیں۔ اس کورس کی مدت معین نہیں ہے۔حصہ اوّل کی نصابی کتاب”آسان عربی گرائمر حصہ اول“ میں 26 مشقیں ہیں۔طلبہ کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ ہر مشق کو کتاب میں دی گئی مثالوں کی مدد سے سمجھ کرتسلی بخش طور پر حل کر کے ہمیں واپس بھیجیں۔ سہولت کے لیے مشقوں کو حل کرنے کے حوالے سے تینوں کتب کے وڈیو لیکچرز سے مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے مد د لی جاسکتی ہے۔
https://www.youtube.com/user/03219479584/videos
کورس کی فیس : ، پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے بذریعہ پوسٹ کرنےکی ہر حصہ کی کل فیس مبلغ 250روپے ہے جبکہ تینوں حصوں کی مکمل فیس 750روپے ہے.اس فیس میں ڈاک خرچ بھی شامل ہوتا ہے۔ اندرون و بیرون ممالک کے لیے بذریعہ واٹس ایپ پہلے حصے کی فیس 1200روپے ہے۔جبکہ تینوں حصوں کی مکمل فیس 3600روپے ہے۔
طلبہ کو تجویز دی جاتی ہے کہ عربی گرائمر کورس کے پہلے حصے کی تکمیل کرنے پردوسرے حصے اورپھر دوسرے حصے کی تکمیل پر تیسرے حصے کی فیس ارسال کریں البتہ تینوں حصوں میں بیک وقت بھی داخلہ بھی لیا جا سکتا ہے۔ فیس ارسال کرنے کا طریقہ آخر پر ملاحظہ فرمائیں۔
بذریعہ پوسٹ کرنے کا طریقہ:
یہ طریقہ پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے ہے۔آغاز میں طلبہ کو کسی بھی زبان کو سیکھنے کا طریقہ کار اور عربی زبان کی خصوصیت عربی گرائمر حصہ اول کتاب کے صفحہ 11 تا 16 تک تمہید پر مشتمل ایک سوالنامہ ” تمہید“ جو 10 معروضی اور 3تفصیلی سوالات پر مشتمل ہے حل کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد طلبہ کوایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 2 مشقیں کتاب میں دی گئی مثالوں کی مدد سے حل کرنا ہوں گی۔حل شدہ مشقیں ادارے کی طرف سے بھیجے گئے جوابی لفافے میں ڈال کر بغیر ٹکٹ لگائے ارسال کردیں۔ موصول ہونے پر اسے چیک کر حل شدہ پرچہ واپس طلبہ کو مع جوابی لفافہ اگلی دو مشقیں حل کرنے کے لیے ارسال کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ سلسلہ عربی گرائمر حصہ کی تکمیل تک چلتا رہتاہے۔اس کے بعد دوسرے حصے کی فیس ارسال کرنے پر دوسرا ، اور پھردوسرے حصہ کی تکمیل پر تیسرے حصے کی فیس ملنے پر تیسرا حصہ ارسا ل کر دیا جاتا ہے۔
بذریعہ واٹس ایپ کرنے کا طریقہ:
یہ طریقہ بیرون ممالک اور پاکستان میں مقیم ایسے طلبہ و طالبات کے لیے ہےجو بذریعہ واٹس ایپ کورس کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کو کورس کا اعانتی مواد بذریعہ پوسٹ ارسال کیا جاتا ہے جبکہ بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات کواعانتی مواد دیے گئے درج ذیل لنکس کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر نا ہو گا۔
آسان عربی گرائمر حصہ اول
https://tanzeem.org/books/bo-07-08-09-arabic-grammar-lutf-ur-rehman-khan/
آسان عربی گرائمر حصہ دوم
https://tanzeem.org/books/bo-08-arabic-grammar-lutf-ur-rehman-khan-part-02-of-03/
آسان عربی گرائمر حصہ سوم
https://tanzeem.org/books/bo-09-arabic-grammar-lutf-ur-rehman-khan-part-03-of-03/
آپ اپنی سہولت کے تحت ایک یا جتنی مشقیں آپ حل کرنا چاہیں وہ حل کرکے ہمیں بذریعہ واٹس ایپ ارسال کر دیں۔ حل شدہ مشقیں موصول ہونے پر اسے چیک کرکے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کر دیا جائے گا ۔حل شدہ مشقیں درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر ارسال کرنا ہوتی ہیں:
+92309-4036972
داخلہ کی اہلیت : اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے ایف اے کی سطح کی تعلیمی استعداد ضروری ہے۔میٹرک پاس طلبہ و طالبات بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔
کورس کی سند :عربی گرائمر کورس تین حصوں پر مشتمل ہے۔ ہر حصے کی تکمیل پر مجموعی طور پر ۵۰ فیصد نمبر لینے پر طلبہ/طالبات کو سند جاری کی جاتی ہے۔جبکہ تینوں حصوں کی تکمیل پر ایک علیحدہ سند جاری کی جاتی ہے۔
…………………………………………………..
(4) ترجمہ قرآن کریم کورس
مقصد:قرآن مجید کے مطالعے کی عام ترغیب وتشویق کے لیے ”ترجمہ قرآن کریم کورس” کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس کورس میں قواعد گرامر کے بغیر براہِ راست قرآن کے الفاظ کا مفہوم طلبہ کو ذہن نشین کرایا جاتاہے۔
کورس کا نصاب: نصاب ویسے تو 30پاروں اور ایک ترجمہ قرآن کریم کے کتابچے پر مشتمل ہے۔ لیکن ادارے کی طرف سے صرف پہلا پارہ (ترجمہ حافظ نذر احمد صاحب) اور کتابچہ ترجمہ قرآن کریم بھیجا جاتا ہے ۔ باقی پارے آپ مندرجہ ذیل پتہ سے خود حاصل کر سکتے ہیں:﴿مسلم اکادمی29/18محمد نگر’ لاہور ۔موبائل نمبر:0300-9490199﴾
سہولت کے لیے حافظ نذر احمد صاحب کے لفظی ترجمے والا قرآن مجید درج ذیل لنک کے ذریعے ایک ایک پارہ باآسانی لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
https://faakhirislamic.wordpress.com/2013/01/18/quran-lafzi-tarjuma-by-hafiz-nazar-ahmad-30-paras/
کورس کا طریقہ کار: اس کورس میں 36سوال نامے شامل ہیں۔ جو ایک ترتیب کے ساتھ طالب علم کو ارسال کئے جاتے ہیں۔ایک وقت میں عام طور پر ایک سوال نامہ بھیجا جاتا ہے البتہ مطالبہ کرنے پر ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ چار سوالنامے بھی ارسال کئے جا سکتے ہیں۔
کورس کی فیس : پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے فی طالب علم کل فیس مبلغ 250روپے ہے جس میں ڈاک خرچ بھی شامل ہوتا ہے جبکہ بذریعہ واٹس ایپ فی طالب علم فیس مبلغ 1200روپے ہے ۔بیرون ممالک طلبہ و طالبات کے لیے فی طالب علم مکمل فیس مبلغ 1200روپے ہے ۔فیس ارسال کرنے کا طریقہ آخر پر ملاحظہ فرمائیں۔
پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے حل شدہ سوالنامے ارسال کرنے کا طریقہ:
ترجمہ قرآن کورس 36سوالناموں پر مشتمل ہے۔ پہلے پارے کے 4﴿ربع، نصف، ثلث،چوتھائی﴾،دوسرے اور تیسرے پارے کے دو دو سوالنامے ﴿نصف اول اور نصف دوم﴾ تیا ر کیے گئے ہیں۔اس کے بعد یعنی چوتھے پارے سے آخری پارے تک ہر پارے کا ایک ایک سوالنامہ تیار کیا گیاہے اور پھر آخر میں پورے قرآن مجید کا ایک سوالنامہ تیار کیا گیاہے۔طلبہ کو آغاز میں پہلا پارہ اور ایک کتابچہ اور چار سوالنامے کی ادارے کی جانب سے ارسال کیے جاتے ہیں طلبا و طالبات سوالنامہ حل کرنے کے بعد اپنے موبائل فون سے سکین کرکے واٹس ایپ کرتے ہیں جسے چیک کرنے کے بعد سکین کرکے طلباو طالبات کو واٹس ایپ کر دیا جاتا ہے۔
بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے حل شدہ سوالنامےارسال کرنے کا طریقہ:
بیرون ممالک کے طلبہ و طالبات اپنے حل شدہ پرچے/سوالنامےسکین کرکے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کرنا ہوتے ہیں ۔ چیک کرنے کے بعد سکین کر کے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کیا جاتا ہے ۔ بیرون ممالک کے طلبہ درج بالا لنکس کے ذریعےحافظ نذر احمد صاحب کے لفظی ترجمے واے قرآن کوایک ایک پارے کی شکل میں یا مکمل بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:جبکہ انہیں کتاچہ ترجمہ بذریعہ واٹس ایپ ارسال کیا جاتاہے۔
نوٹ: پاکستان میں مقیم طلبا و طالبات بذریعہ واٹس ایپ بھی ترجمہ قرآن کورس کر سکتے ہیں ۔ اس ذریعہ سے انہیں فیس 1200روپے ارسال کرنا ہو گی۔ اگر بذریعہ جاز کیش فیس ارسال کریں تو مبلغ 1240روپے اور بذریعہ بنک اکاؤنٹ فیس ارسال کریں تو مبلغ 1200روپے ارسال کرنا ہوں گے۔
داخلہ کی اہلیت : اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے ایف اے کی سطح کی تعلیمی استعداد ضروری ہے۔میٹرک پاس طلبہ و طالبات بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔
کورس کا دورانیہ: دورانیہ کی مدت طلبہ و طالبات کی آسانی اور محنت پر منحصر ہے۔ اگر ایک طالب علم ہر ہفتے میں ایک سوالنامہ حل کرکے ارسال کرے تو 9 ماہ میں کورس کی تکمیل ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی طالب علم ہفتے میں 4 سوالنامے حل کر کے ارسال کرے تو ڈھائی ماہ میں کورس کی تکمیل ہو جاتی ہے۔
کورس کی سند : کورس کی تکمیل پر 50فی صد سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو کورس کی سند ارسال کی جاتی ہے۔
تمام کورسزکے بارے میں عمومی ہدایات
٭تینوں کورسز میں بیک وقت بھی داخلہ لیا جاسکتا ہے اور ایک ایک کر کے بھی،نیز ہر کورس کی تکمیل پر سند ارسال کی جاتی ہے۔ ان کورسز کی تکمیل کے لئے وقت کی حد مقرر نہیں ہےبلکہ اس کا انحصار طالب علم کی محنت اور وقت پر ہوتا ہے۔
٭آپ اپنی آسانی سے جب چاہیں داخلہ لے سکتے ہیں اور اپنی سہولت کے مطابق جب چاہیں سوالنامہ /سوالنامے حل کر کے بھیج سکتے ہیں۔
٭ طلبا/طالبات کو پراسپکٹس طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،وہ مندرجہ ذیل کوائف بذریعہ ای میل یاواٹس ایپ یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ارسال کرسکتے ہیں۔جس کورس میں داخلہ لینا چاہتے ہیں اسی کے مطابق فیس ارسال کر دیں۔
کوائف: (1) نام…(2) والد/بنت/زوجہ/ کا نام….(3) تاریخ پیدائش:…(4) تعلیم:…..(5) پوسٹل ایڈریس:…(6)موبائل/فون نمبر:…(7) پیشہ:…..
فیس ارسال کرنے کے طریقے:
جس کورس میں داخلہ لینا ہو اس کورس کے ضمن میں بتائی گئی فیس درج ذیل دو طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعے ارسال کی جا سکتی ہے۔
1: جاز کیش اکاؤنٹ
جنید احمد خان
جاز کیش اکاؤنٹ نمبر: 0309-4036972
نوٹ : جاز کیش کے ذریعے پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات ترجمہ قرآن اور عربی گرائمر کورس بذریعہ پوسٹ کرنے کے لیے 270روپے اور بیرون ممالک اور بذریعہ واٹس ایپ کورس کرنے والے پاکستانی طلبہ کو 1240روپے ارسال کرنا ہوں گے۔ قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس بذریعہ پوسٹ اور بذریعہ آن لائن کی فیس 540روپے جبکہ بیرون ممالک طلبہ آن لائن کورس کی فیس مبلغ 1240روپے ارسال کریں گے۔ زائد رقم کٹوتی کی وجہ سے ہے۔پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کو فکری و عملی راہنمائی کورس بذریعہ پوسٹ اور بیرون ممالک طلبہ و طالبات کو فکری و عملی راہنمائی کورس بذریعہ آن لائن کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ بذریعہ آن لائن اکاؤنٹ میں زائد رقم نہیں لی جاتی ہے۔
2: آن لائن اکاؤنٹ:
Account Title: Ashraf Baig
Account No. 0096701010018843
Bank Name: MCB, Model Town, Lahore
Bank Code: 0967
IBAN A/C no.: PK85MUCB0096701010018843
نوٹ: جب بھی فیس ارسال کریں تو آخر میں درج ای میل یا واٹس ایپ نمبر کے ذریعےانچارج شعبہ کومطلع ضرورفرمائیں۔اورجنید احمد خان صاحب کوبھی ان کےموبائل نمبر
﴿: 0309-4036972﴾پر آگا ہ کر د یں اور فیس ٹرانزیکشن کی سلپ بھی ضرور ارسال کر یں۔
بذریعہ واٹس حل شدہ مشقیں/سوالنامے وغیرہ ارسال کرنے کے بارے میں ہدایات
حل شدہ مشق/ مشقیں موبائل میں موجود سکینر سے پکچر لے کر ارسال کیا جائیں،تاکہ پرنٹ لینے میں آسانی ہو اور آپ کو بھی واضح اور صاف چیک شدہ مشقیں ارسال کی جا سکیں۔حل شدہ مشقوں کی پکچر لینے کے ضمن میں چند باتیں نوٹ کرلیں:
1: فائل یا ڈائری کے صفحات کی بجائے پلین پیپر پر معروضی سوالات کے جوابات تحریر کریں۔
2: پکچر صاف لیں۔ پیکچر لیتے وقت صرف متعلقہ مشق کے مواد ہی کی پکچر لی جائے غیر ضروری چیزیں پکچر میں نہ آئیں۔
3: صفحات کی تعداد کم سے کم کی جائے۔ اس کے لیے کھلا کھلانہ لکھیں بلکہ اپنے رائٹنگ سٹائل (Writing Style)کو سکویز (Squeeze)کر لیا جائے۔
4: سوالنامہ /مشق پر اپنا پر رول نمبر ضرور لکھیں۔
برائے رابطہ: شعبہ خط و کتابت کورسز
قرآن اکیڈمی ،36-K،ماڈل ٹاؤن ،لاہور۔ فون:+92-42-35869501-3
واٹس ایپ نمبر:0321-4927901- ای میل: distancelearning@tanzeem.org
مکتبہ خدام القرآن
محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ نے 1966 میں ایک اشاعتی ادارہ ” دارالاشاعت الاسلامیہ” قائم کیا۔ چونکہ اس وقت کوئی اجتمائی ہئیت موجود نہ تھی اس لیے یہ ادارہ محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کا ایک ذاتی ادارہ تھا۔ لیکن جب اللہ کے فضل و کرم سے ڈاکٹر صاحبؒ نے مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کے نام سے ایک اجتماعی ہئیت قائم کردی تو اس کے تحت 1972 میں مکتبہ خدام القرآن لاہور کا قیام بھی عمل میں آیا جس نے دارالاشاعت اسلامیہ کہ جگہ لے لی۔ وقت کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر صاحب کا اشاعتی کام وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا گیا۔ مکتبہ نے طباعت و اشاعت کا اعلٰی معیار پیش کرکے ہر حلقہ سے خراجِ تحسین وصول کیا۔ انجمن خدام القرآن کے بانی صدر محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی تصانیف و تالیفات کی طویل فہرست ہے، جو کہ مکتبہ خدام القرآن کے تحت شائع ہوتی رہی ہیں۔ اِن کتب کی تعداد 115 کے قریب ہے۔ ان میں سے 21 کتب کا انگریزی میں ترجمہ ہو چکا ہے، جبکہ دو کتب کا فارسی میں اور ایک کتاب کاعربی اور سندھی میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ اسی طرح مکتبہ کے تحت ہفت روزہ ندائے خلافت، ماہنامہ میثاق اور سہ ماہی حکمت قرآن بھی باقاعدگی سے شائع ہو رہے ہیں۔ علمی و فکری مضامین کے اعتبار سے یہ تینوں جرائد اپنا اپنا کردار ادا کرہے ہیں۔ اس سلسلۂِ مطبوعات کے علاوہ ڈاکٹر صاحب رحمہ اللہ کا علمی و تحریکی مواد جدید ذرائع ابلاغ ، جیسے سمعی و بصری آلات(آڈیو ، ویڈیو ڈیوایسز) یو ایس بی اور میموری کارڈ کی شکل میں دستیاب ہیں۔ نیز محترم ڈاکٹر محمد رفیع الدین ؒ کی شہرہ آفاق کتب بھی مکتبہ خدام القرآن کے زیر انتظام شائع ہور رہی ہیں۔ یادرہے مکتبہ خدام القرآن ہی وہ واحد غیر تجارتی مستند ادارہ ہے جو محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ، تنظیمِ اسلامی اور بعض دیگر مصنفین کی کتابیں چھاپنے اور فروخت کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔ اس اداراے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے آن لائن سٹور سے اہل ذوق حضرات کو معیاری کتابیں مناسب قیمت پر گھر بیٹھے بھی فراہم کی جاتی ہیں۔اِن کتب کا مطالعہ کرنے کے لئے انہیں موبائل ایپلیکیشن “Tanzeem Digital Library” ڈاؤن لوڈ کرکے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اگرچہ اِن مطبوعات کے جملہ حقوق طباعت بعض مصالح کے پیش نظر محفوظ ہیں تاہم اِن مطبوعات کے ساتھ ڈاکٹرصاحب کے قانونی ورثاء کی کسی قسم کی مالی منفعت وابستہ نہیں ہے۔بدقسمتی سے کچھ جعل ساز ناشرین اپنے طور پر مذکورہ کتابوں کا فوٹو کاپی ایڈیشن چھاپ کر سوشل میڈیا کے ذریعے بیچ رہے ہیں۔ ان ناشرین کی چھاپی ہوئی کتابوں کا معیار ، کاغذ کی کوالٹی اور جلد بندی ناقص اور غیر معیاری ہے۔ ایسے جعلی ناشرین دنیا میں بدنامی کا باعث بنتے ہیں اورانجام کار کے لحاظ سے آخرت میں بھی بری کمائی کے حامل ہیں۔ لہذ گزارش ہے کہ ادارہ مکتبہ خدام القرآن کے بارے میں درست معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک بہم پہنچائی جائیں تاکہ عام لوگ نقالوں کے شر سے محفوظ رہ سکیں۔
1.مسلمانوں پرقرآن مجید کے حقوق ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
2. راہ نجات : سورۃ العصر کی روشنی میں ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
3. راہ نجات (مختصر ایڈیشن ) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
4. مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
5. منتخب نصاب (پاکٹ سائز) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
6. قرآن اور امن عالم ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
7. جہاد بالقرآن اور اس کے پانچ محاذ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
8. قرآن حکیم اور ہماری ذمہ داریاں (قرآن کے حقوق کی تلخیص) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
9. عظمت قرآن ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
10. قرآن حکیم کی قوتِ تسخیر ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
11. دنیا کی عظیم ترین نعمت ‘ قرآن حکیم ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
12. انفرادی نجات اور اجتماعی فلاح کے لیے قرآن کا لائحہ عمل ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
13. تعارف ِقرآن مع عظمت قرآن ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
14. بیان القرآن : حصہ اول (الفاتحہ و البقرۃ‘ مع تعارف قرآن) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
15. بیان القرآن : حصہ دوم (آل عمران تا المائدۃ) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
16.بیان القرآن : حصہ سوم (الانعام ت التوبۃ ) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
17. بیان القرآن : حصہ چہارم (یونس تا الکہف) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
18. بیان القرآن : حصہ پنجم (مریم تا السجدۃ) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
19. بیان القرآن : حصہ ششم (الاحزاب تا الحجرات) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
20. بیان القرآن : حصہ ہفتم (ق تا الناس) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
21. قرآن حکیم اور ہم ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
22. قلب قرآن سورئہ یٰسٓ کی مختصرتشریح ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
23. منتخبات بیان القرآن ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
24. قرآن حکیم کی سورتوں کے مضامین کا اجمالی تجزیہ مجلد (مکمل) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
25. بیان القرآن : چار جلد ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
26. رسول کاملﷺ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
27. نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
28. اسوہِ رسول ﷺ (سورۃ الاحزاب کی آیات کی روشنی میں) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
29. معراج النبیﷺ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
شہید مظلوم رضی اللہ عنہ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
30. سانحہ کربلا ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
31. مثیل عیسٰیؑ علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
32. عظمت مصطفی ﷺ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
33. سیرت ِخیر الانامﷺ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
34. رسول اکرمﷺ اور ہم ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
35. اربعین نوویؒ کی تشریح و توضیح پر مشتمل خطاباتِ جمعہ مجلد (2حصے) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
36. خطباتِ سیرت ﷺ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
38. توحیدِ عملی ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
38. عید الاضحٰی اور فلسفہ قربانی ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
39. عظمت صوم ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
40. عظمت صیام و قیامِ رمضان ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
41.مطالباتِ دین ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
42.زندگی ‘ موت اور انسان ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
43.اطاعت کا قرآنی تصور ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
44.مروّجہ تصوف یا سلوک ِمحمدیﷺ یعنی احسانِ اسلام ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
45. جہاد فی سبیل اللہ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
46. ایجاد و ابداع عالم سے عالمی نظام خلافت تک ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
47. ختم نبوت کے د ومفہوم اور تکمیل رسالت کے عملی تقاضے ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
48. حقیقت ایمان ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
49. حقیقت و اقسامِ شرک ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
50. اسلام‘ ایمان اور احسان: حدیث جبریل ؑ کی روشنی میں ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
51. توبہ کی عظمت اور اس کی تاثیر ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
52. نماز کی خصوصی اہمیت ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
53. اسلام کا نظامِ حیات ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
54. اسلام کا معاشی نظام ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
55. اسلام میں عورت کا مقام ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
56. شادی بیاہ کے ضمن میں ایک اصلاحی تحریک ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
57. مسلمان خواتین کے دینی فرائض ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
58. خلافت کی حقیقت اور عصر حاضر میں اس کا نظام غیر مجلد ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
59.اسلام کا اخلاقی و روحانی نظام ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
60. عہدحاضر میں اسلامی ریاست اور معیشت ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
61. اصلاح معاشرہ کا قرآنی تصور ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
62. اسلام کی نشاۃ ثانیہ :کرنے کا اصل کام ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
63. دعوت رجوع الی القرآن کا منظر و پس منظر ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
64.تنظیم اسلامی کا تاریخی پس منظر ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
65. تحریک جماعت اسلامی ۔ ایک تحقیقی مطالعہ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
66. تاریخ جماعت اسلامی کا ایک گمشدہ باب ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
67. عزم تنظیم ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
68. جماعت ِشیخ الہند اور تنظیم اسلامی ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
69. تعارفِ تنظیم اسلامی ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
71. مذہبی جماعتوں کا باہمی تعاون اور تنظیم اسلامی ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
72. ڈاکٹر اسرار احمدؒ اور تنظیم اسلامی : ایک تعارف ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
73. ڈاکٹر اسرار احمد ؒ سے ایک یادگار انٹرویو ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
74. قرآن کے نام پر اٹھنے والی تحریکات ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
75. نبی اکرم ﷺ کا مقصد بعثت ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
76. منہج انقلابِ نبوی ﷺ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
77. اسلام کے انقلابی فکر کی تجدید و تعمیل ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
78. رسولِ انقلابﷺ کا طریق انقلاب ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
79. حزب اللہ کے اوصاف ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
80. دعوت اِلی اللہ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
81. قرب الٰہی کے دو مراتب ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
82. دینی فرائض کا جامع تصور ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
83. تنظیم اسلامی کی دعوت ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
84. اُمت مسلمہ کے لئے سہ نکاتی لائحہ عمل ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
85. حب رسول ﷺ اور اس کے تقاضے ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
86. اسلامی نظم جماعت میں بیعت کی اہمیت ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
87. چھ روزہ محاضراتِ قرآنی (فرائض دینی کاجامع تصور) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
88. اسلام اور پاکستان ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
89. استحکام پاکستان ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
90. علامہ اقبال اور ہم ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
91. پاکستان میں نظامِ خلافت: کیا ‘کیوں‘ کیسے؟ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
92. سابقہ اور موجودہ مسلمان امتوں کا ماضی‘ حال اور مستقبل مجلد ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
93. عیسائیت اور اسلام ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
94. پاکستان کی سیاست کا پہلا عوامی و ہنگامی دور ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
95. موجودہ عالمی حالات کے تناظرمیں اسلام اور پاکستان کا مستقبل ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
96. بصائر ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
97. علامہ اقبال‘ قائد اعظم اور نظریۂ پاکستان ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
98. راہ نجات:(سورۃ العصر کی روشنی میں) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
99. نیکی کی حقیقت :(آیت البر کی روشنی میں) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
100. حکمت قرآنی کی اساسات :(سورئہ لقمان رکوع نمبر ۲) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
101. حظ عظیم :(سورئہ حم السجدہ آیات:۳۰ تا ۳۶) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
102. قرآن حکیم کے فلسفہ و حکمت کی اساس کامل :(سورۃ الفاتحہ) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
103. عقل ٗ فطرت اور ایمان :(سورئہ آل عمران آخری رکوع) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
104. نور ایمان کے اجزائے ترکیبی: نور فطرت اور نور وحی (النور رکوع ۵) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
105. ایمان اور اس کے ثمرات و مضمرات:(سورۃ التغابن) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
اثباتِ آخرت کے لئے قرآن کا استدلال :(سورۃ القیامہ) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
تعمیر سیرت کی اساسات : (المومنون اور المعارج کی روشنی میں) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
بندئہ مومن کی شخصیات کے خدوخال : (الفرقان آخری رکوع) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
عائلی زندگی کے بنیادی اصول : (سورئہ تحریم کی روشنی میں) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
اسلام کا معاشرتی و سماجی نظام (بنی اسرائیل :۲۳ تا ۴۰) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
مسلمانوں کی سیاسی و ملی زندگی کے رہنما اصول (سورۃ الحجرات) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
تواصی بالحق کا ذروۃ السنام ٗ جہاد و قتال فی سبیل اللہ ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
جہاد کی غایت اولیٰ ٗ شہادت علی الناس (سورئہ حج کا آخری رکوع) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
نبی اکرمﷺ کا مقصد بعثت اور اس کے حصول کی راہ (سورۃ الصف) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
انقلاب نبویؐ کا اساسی منہاج (سورۃ الجمعہ کی روشنی میں) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
جہاد سے گریز کی سزا : نفاق (سورۃ المنافقون کی روشنی میں) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
صبرو مصابرت ( سورئہ آل عمران کی آخری آیت اور سورۃ العنکبوت کا پہلا رکوع) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
سیرت طیبہ میں صبرو مصابرت کے مختلف ادوار (الکہف:۲۷تا۲۹) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
مدنی دور کے آغاز میں اہل ایمان کو پیشگی تنبیہہ (البقرۃ:۱۵۳تا۱۵۷) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
فتح و نصرت کا نقطہ آغاز : صلح حدیبیہ (سورۃ الفتح‘ آخری رکوع) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
اُمُّ المُسبّحات : سورۃ الحدید (عام ایڈیشن150/-روپے) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب (جلد اول و دوم) ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ